بھارت کی جوابی کارروائی: امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پرڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔
بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاءپر ڈیوٹی عائدکرنے پر جوابی کاروائی کرتے ہو ئے امریکی درآمدات پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ۔ جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے بحری جہازوں کے ذریعے آنے والی بھارتی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی جس پر بھارت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے بھارت میں درآمد کی جانے والی زرعی اور سٹیل کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے یہ اقدام یورپی یونین کی طرف سے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کئے جانے کی تقلید کرتے ہوئے کیا جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یورپی اشیاءپر ڈیوٹی عائد کئے جانے پر امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کی اور امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاءپر بھی درآمدی ڈیوٹی عائد کردی ۔ دریںا ثنا چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی اشیاءپر درآمدی محصولات عائد کئے جانے کے بعد چین بھی امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاءپر درآمدی ڈیوٹی عائد کرے گا یا پہلے سے عائد ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا جائے گا ۔