صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے پاکستان کی عوام سے رابطے میں رہنے کے لئے نیا حل تلاش لیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کے دفتر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پاکستان کی قومی زبانوں میں لوگوں تک رسائی اور ان کی رہنمائی کے لئے پاکستان کی ہر زبان میں ٹویٹر کے اکائونٹ بنا لئے۔ جوکہ آج کے جدید دور میں سیاست اور جمہوریت کی کنجی ثابت ہونگے۔
ویسے تو شہباز شریف جرمن، عربی، چینی اور روسی زبان میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔ مگر پاکستان کی تمام زبانوں میں عوامی رابطہ نے عوام میں ان کا ایک نیا امیج قائم کردیا ہے۔