مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی کروڑ پتی، سینکڑوں کنال اراضی ، لندن میں بارہ کروڑ سے زائد کی جائیداد, پاکستان میں حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ سپننگ ملزاور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیر ہولڈرز
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی اور اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مری مال روڈ پر ایک کنال 9مرلے کے گھر 53سی کی قیمت 34ہزارروپے بیان کی گئی ہے، بنگلہ نمبر 54سی کی قیمت 27ہزار روپے بیان کی گئی ہے۔ شیخوپورہ میں88کنال اور لاہور سٹی میں 568کنال پر مشتمل پانچ الگ الگ جائیدادیں ماں کی طرف سے تحفہ بیان کی ہیں۔ شہباز شریف کی لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت12کروڑ 61لاکھ ہے،جبکہ حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ سپننگ ملزاور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیر ہولڈر بھی ہیں، شہباز شریف نے حبیب بینک کے تین اور بینک الفلاح کے ایک اکاونٹ میں مجموعی طورپر ایک کروڑ14لاکھ روپے بیان کئے ہیں۔جبکہ اثا ثہ جات کی کل مالیت 15کروڑ روپے بیان کی ہے۔