الیکشن کمیشن نے ملک بھرکے ضلع وارووٹرزکے اعداد وشمارجاری کردیے
الیکشن کمیشن کے اعداد وشمارکے مطابق ملک میں سب سے کم ووٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی کے ہیں جن کی تعداد انتالیس ہزارسات سوستاسی ہے جبکہ سب سے زیادہ ووٹرپنجاب کے لاہورڈسٹرکٹ کے ہیں جن کی تعداد تریپن لاکھ اٹھانوے ہزارچھے سوتیئس ہے،،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹرکوئٹہ میں 6لاکھ 83ہزار957ہیں اورپنجاب میں سب سے کم ووٹرضلع حافظ آباد میں 6لاکھ 84ہزار447ہیں،،الیکشن کمیشن کے اعدادوشمارکے مطابق سندھ میں سب سے کم ووٹرٹنڈومحمد خان میں 2لاکھ 74ہزار941ہیں،،اور صوبے کے سب سے زیادہ ووٹرکراچی کے ضلع سینٹرل کے ہیں جن کی تعداد 18لاکھ 60 ہزار137ہے،،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹرپشاورمیں 16لاکھ 93ہزار383ہیں اور صوبے میں سب سےکم ووٹر کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور فاٹا میں سب سےزیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہے۔