اہلیہ وینٹی لیٹر پر ہیں اس کے باوجود صرف چار دن کا استثنیٰ ملا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف
بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ان کا علاج کر رہے ہیں، ہسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، مریم نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار نے ان کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ وینٹی لیٹر پرہیں لیکن اس کے باوجود صرف چار دن کا استثنیٰ ملا۔ اہلیہ کوایسی حالت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا,
مریم نوازاورنوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسن نواز مستقل لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں اپنی والدہ کے ساتھ ہیں۔ حسین نواز نے بتایاکہ کلثوم نواز کے اعضاء ٹھیک کام کررہے ہیں لیکن ابھی بھی وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔انہوں نے پوری قوم سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔کلثوم نواز کینسر کے علاج کیلئے گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی کئی کیمو تھراپیز بھی ہو چکی ہیں۔ 15 جون کو ہارٹ اٹیک کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔