بھارتی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خط
بھارتی وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطوط کا لکھا جانا موجودہ سفارتی پروٹوکول کا حصہ ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔ پاکستان کو اپنی پوزیشن بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں ترقی کیلئے امن اور خوشحالی ضروری ہے۔ جنوبی ایشیاء میں امن، ترقی اور خوشحالی تمام تر مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنے سے آسکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ مسائل میں جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل بھی شامل ہے۔ تعاون کے ذریعے متحرک ہوکر کشیدگی کم کرکے دوطرفہ امن ممکن ہے