آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی
احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی آج دوسری سماعت ہوگی، عدالت نے نیب کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔