ورلڈ کپ 2019: سری لنکا کا انگلینڈ کو 233رنز کا ہدف
اینجلو میتھیوز کی جرات مندانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ 2019 کے میچ میں فتح کے لیے 233رنز کا ہدف دیا ہے۔لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا اور 3 رنز پر ان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔