پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا ، زرتاج گل
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا صدر وزیر اعظم وزراء اعلیٰ جنوبی پنجاب سے رہے آج بھی وہاں بھوک ہے انسان جانور ایک گھاٹ سے پانی پیتے ہیں علاج کے لیے ہسپتال میں ایک گولی نہیں ملتی جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے زرتاج گل نے یقیناً سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ رکنا چاہیے تاہم مسلم لیگ(ن) اپنی صفوں کا جائزہ لے پہلی بار سرائیکی خطے کی خوشحالی کا سوچا گیا ہے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں ایک بڑا نیا ہسپتال بنے گا لاہور ہمارا دل ہے تاہم جنوبی پنجاب کا بجٹ دس سالوں سے لاہور پر لگایا جاتا رہا پہلی بار جنوبی پنجاب کی سنی گئی ہے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور ہر جگہ غربت ہی غربت تھی خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے جنوبی پنجاب میں سات نئی جامعات بنیں گی۔