عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اورملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالے: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے بعد ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی ٹیکس ایمنسٹی کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے اہم اسکیم لے کر آیا ہوں اور آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون تک اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں اور ٹیکس دیں اور اس اسکیم کے تحت آپ اپنے تما اثاثے ظاہر کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ ہم اگلے 5سال تک ساڑھے 5 ارب روپے درکار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کی چوری ختم کرکے ہی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اور اب ٹیکس چوری سے نمٹنا ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 8 ہزار ارب تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں، مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔
اپنے خظاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ لوگ مشکل میں آئیں، ایف بھی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے جو 30 جون تک ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔