وزیراعظم ہائوس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم, نیشنل یونیورسٹی کی جگہ انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی
حکومت نے وزیراعظم ہاس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پراجیکٹ کے تحت اب وزیراعظم ہائوس میں نیشنل یونیورسٹی کی جگہ انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔وزیراعظم ہائوس میں یونیورسٹی کے لئے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون بنا لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریبا 3کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے ختم کیے گئے منصوبے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔اب اس سارے معاملے کو سابق ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان دیکھیں گے۔ڈاکٹر عطاالرحمان اس وقت وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔