قومی اسمبلی میں اگلےمالی سال کےلئےبجٹ پربحث
قومی اسمبلی میں اگلے مالی سال کے لئے بجٹ پر بحث جاری ہے۔صاحبزادہ صبغت اللہ نے بجٹ کو سرمایہ کار دوست قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیاگیا ہے اور اسے ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت پر ٹیکس چھوٹ کے خاتمے سے نہ صرف رزگار کے مواقع کم ہوں گے بلکہ ہماری برآمدات بھی مزید کم ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے۔
فخر امام نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زراعت کے شعبے کو ترقی دی جانی چاہیے۔ محمد یوسف تالپور نے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زوردیا۔ منیر خان اورکزئی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور صنعتوں کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کیلئے خام مال پر ڈیوٹیز کم کردی ہیں۔