پاک بحریہ ملک کودرپیش بحری سلامتی کےچیلنجوں سےعہدہ برآہونےکوتیارہے:ایڈمرل ظفرعباسی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کودرپیش بحری سلامتی کے چیلنجوں سے عہدہ برآہونے کو تیار ہے۔ وہ آج پاکستا ن نیوی وار کالج لاہور میں کورس کے شرکا اور تدریسی عملے سے خطاب کررہے تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور میں بحری سلامتی کے شعبے میں مختلف مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے گوادر بندرگاہ سے منسلک سمندری وسائل کو بروئے کار لانے پرزوردیا۔