پاکستان کااقوام متحدہ کی جانب سے اسلام آباد کی بطور فیملی اسٹیشن حیثیت بحالی کا خیرمقدم
پاکستان نے اقوام متحدہ کی جانب سے سکیورٹی کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنے بین الاقوامی عملے کے لئے اسلام آباد کی بطور فیملی اسٹیشن کی حیثیت بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ عزم اور درجہ بندی پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کا حقیقی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے ،ملک بھر میں اقوام متحدہ کے حکام کی گرانقدر خدمات میں سہولت فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور ان کے اہل خانہ کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔