یورپی یونین کےرہنما تنظیم کےاعلیٰ عہدوں کیلئےامیدواروں سےمتعلق کسی معاہدے پرپہنچنےمیں ناکام
یورپی یونین کے رہنما تنظیم کے اعلیٰ عہدوں کیلئے امیدواروں سے متعلق کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔اس تعطل کے خاتمے کیلئے نیا سربراہ اجلاس اب اس ماہ کی تیس تاریخ کو ہوگا۔ اسٹو نیا کے وزیراعظم Juri Ratas نے کہا ہے کہ تمام نام اب بھی زیر غور ہیں اوراتحاد اگلے اتوار تک اس کا کوئی حل تلاش کرلے گا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمنیول میکرون نے کہا ہے کہ جلدبازی میں کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے یہ بہتر ہوگاکہ ہم چند دن انتظار کرلیں اور بات چیت جاری رکھیں۔