سعودی عرب میں کرفیومیں نرمی،کاروباری سرگرمیوں پرعائد پابندیاں ختم

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے ملک بھر میں کرفیو میں نرمی اور کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق کرفیو اٹھا لیا جائے گا تاہم مذہبی اجتماعات ، بین الاقوامی سفر اورپچاس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی برقرار رہے گی۔