محمد علی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا معترف ہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محمد علی کی طاقت اور ہمت کی پوری دنیا آج بھی معترف ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ باکسر محمدعلی ایک عظیم اسپورٹس مین تھے۔