شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہو گئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی بھی شدید زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔