ملک میں کورونا سے مزید 119 اموات، 4744 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے
ملک میں کورونا سے مزید 119 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3555 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 179445 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1407 اور سندھ میں 1089 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 821 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔