پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود ہوائیں اور موسلا دھار بارش , 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ, بجلی کی فراہمی معطل
پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ مختلف شہروں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرد آلودہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آندھی کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 120 فیڈروں سےبجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہے، آندھی رکنےکےبعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔