امریکہ: ایک شخص نے ہجوم پرٹرک چڑھا دیا, ایک شخص ہلاک 2 زخمی
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے جمع ہونے والے ہجوم پرٹرک چڑھا دیا جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں کو میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔ لوگ وِلٹن منورس اسٹون وال پریڈ اور میلے کے آغاز پر اکٹھے ہوئے تھے ۔پولیس نے لوگوں پر ٹرک چڑھانے والے ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حا دثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔