سابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کرگئے
سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخواہ میپ کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے، عثمان کاکڑ کراچی میں زیر علاج تھے۔ترجمان پشتونخواہ میپ رضا محمد نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ آئی سی یو میں تھے، بعد میں انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی، عثمان کاکڑ کے انتقال پر سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔