50 سال کا تجربہ ہے, چیئرمین پی سی بی بننے کی پیشکش ہوئی تو انکار نہیں کروں گا: خالد محمود

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے لاہور میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ان کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ وہ بھی چیئرمین پی سی بی بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔نجی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق چیئرمین نے کہا کہ ان کے پاس انتظامی امور سنبھالنے کا 50 سال کا تجربہ ہے، وہ پی سی بی گورننگ کونسل ممبر ہونے کے ساتھ قومی ٹیم کے منیجر بھی رہے ہیں، اگر حکومت وقت اور پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے کہا تو وہ انکار نہیں کریں گے۔