میری ماں کو دہشت گردوں، آمروں اور بزدلوں نے قتل کیا ، بلاول بھٹو
شہید بی بی کی 69ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بلاول نے اپنی ماں بینظیر بھٹو کی خوبصورت یادیں تصاویر کی یادوں میں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سال کے طویل ترین دن، ہم شہید بے نظیر بھٹو کو ان کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کر رہے ہیں، انہوں نے جمہوریت کی بحالی، غریبوں کی معاشی آزادی اور اسلام کے پرامن پیغام کے لیے 30 سال تک جدوجہد کی۔