مالی سال 23-2022 ؛ بلوچستان کا 72 ارب روپے کے خسارے کا بجٹ
بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لئے 72 ارب 80 کروڑ روپے کے خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔وزرا کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات ختم ہونے کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا۔
خسارے کا بجٹ: بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران اخراجات کا حجم 612 ارب 70 کروڑ روپے جب کہ آمدن کا حجم 528 ارب 60 کروڑ لگایا گیا ہے۔ آمدن اور اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بجٹ میں 72 ارب 80 کروڑ خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔