کراچی میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا:وزیراعظم

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائےگی،، شہر کی روشنیوں کو برباد کیا گیا ہےنوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سےوہ قبائلی علاقوں سے بھاگ گئے ہیں،دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ کر ان کی کمر توڑ دی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے لاہور تک ایکپسریس وے تعمیر کی جائے گی جو تین سال میں مکمل کرلی جائے گی،اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کا ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے،عالمی ادارے بھی پاکستان میں معاشی بہتری کے لیے اب پرامید ہیںوزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ سنجیدگی سے دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالا ہے، قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے ان کی کمر توڑ دی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جارہا ہےوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بجلی اور گیس نہیں ہوگی وہ ملک کیسے ترقی کرسکے گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہےنوازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسلہ ایک دن میں ختم نہیں ہوسکتا ہے،، ماضی کی حکومتوں نے اگر اس مسلے پر توجہ دی جاتی تو آج یہ دیکھنا نصیب نہ ہوتا،2017کے آخر تک چین کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے اتنے پراجیکٹس مکمل کرلیے جائیں گے، کہ ملک میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہوگی