ایس ایس یو کے کمانڈوز کا کرا چی شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید تیز کیاجائے گا، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، شہر قائد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظراہم اورحساس تنصیبات کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، یہ فیصلہ گزشتہ روزہونے والی دہشتگردی کے باعث کیا گیا ہے، ایس پی ایس ایس یو رانا شعیب کے مطابق شہر میں تیس سے زائد حساس مقامات پرایس ایس یوکے کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کے بعد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کےکمانڈوز نے آج سے سیکیورٹی کی ذمےداری سنبھال لی ہیں