گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا:خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صولت مرزا کی بات نہیں کروں گا مگر عزیر بلوچ کا کیس الگ ہے۔پیپلز پارٹی نے لیاری میں آپریشن کرکے عذیر بلوچ کیلئے زمین تنگ کی اور اسے ملک چھوڑنا پڑا۔اب عذیر بلوچ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ کوئی بھی مسئلہ لڑائی ، اور دھرنوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر راج لگانا مشکل ہے