صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع

مچھ جيل حکام نے صولت مرزا کي پھانسي کے ليے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کيا ہے، مچھہ جيل انتظاميہ کي جانب سے انسداد دہشت گردي کي عدالت کو لکھے گئے مراسلہ ميں کہا گيا ہے کہ صولت مرزا کي پھانسي جو کہ انيس مارچ کو دي جاني تھي کو تين دن کے ليے موخر کيا گيا تھا لہذا پھانسی کے ليے نئی تاريخ کا تعين کيا جائے درخواست پر فيصلہ دو روز ميں کيے جانے کا امکان ہے