سیالکوٹ کی صنعتوں کی اہمیت عالمی سطح پرمسلمہ ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا سیالکوٹ نے کبھی کسی مد میں ٹیکس میں چھوٹ نہیں مانگی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کےفنڈزوزیراعظم نے1999میں دیئے تھے، جن کو بعد کی حکومت نے قرض میں تبدیل کردیا تھاخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کو ایکسپریس ہائی وے کے ذریعے سے لاہور سے ملایا جارہا ہے