رینجرز موبائل پر دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا

رپورٹ کے مطابق دہشتگرد نے گشت پر معمور رینجرز موبائل کو دائیں طرف سے نشانہ بنایا ،موٹرسائیکل سوار دہشتگرد کا ٹارگٹ رینجرز اہلکار ہی تھے ،رپورٹ کے مطابق دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل میں 3 کلو سے زائد بارودی مواد نصب تھا جبکہ دھماکے میں زیادہ جانی نقصان کے لئے بال بیرنگ اور نٹ بولڈ کا استعمال بھی کیا گیا ، دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن نمبر اور چیسز نمبر کے ذریعے ملزمان تک پہینچنے کی کوشش کی جارہی ہیں ،رپورٹ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو ارسال کی گئی ہے ،