نابالغ قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر

درخواست اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفقت حسین سمیت ملکی جیلوں میں ایک ہزار سے زائد پھانسی کے منتظر نابالغ قیدی موجود ہیں،،ملکی قوانین کے تحت نابالخ قیدیوں کو سزائےموت نہیں دی جا سکتی مگر اسکے باوجود شفقت حسین سمیت دیگر نابالغ قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے،،، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پھانسی کے نابالغ قیدیوں سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں اور حکومت کو ملکی قوانین پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے.