آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان،سرگودھا،ڈی جی خان،ملتان ڈویژن ، وزیرستان ایجنسی اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کوئٹہ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی تعداد دوہزار نوسو ساٹھ فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے