کیویز نے کالی آندھی کو143 رنزسے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان مکلم نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ویسٹ انڈین باؤلرز کو پہلی کامیابی ستائیس سکور پر ملی جب کپتان مکلم بارہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ نواسی سکور پر ولیمسن تینتس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،راس ٹیلر نے بیالیس، اینڈرسن نے پندرہ، ایلیٹ نے ستائیس رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے کیریبن باؤلنگ لائن کا بھرکس نکال دیا،اور عالمی کپ کی شاندار ڈبل سنچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے، مارٹن گپٹل نے ایک سو تریسٹھ گیندوں پر دو سو سینتیس رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل کی اننگز میں گیارہ چھکے اور چوبیس چوکے بھی شامل تھے۔۔ویسٹ انڈیز ٹیم نیوزی لینڈ کے تین سو چورانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری تو اسے پہلا نقصان صرف چار سکور پر چالز کی صورت میں اٹھنا پڑا،اس سیمنز بھی بارہ سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اسی کے مجموعے پر ویسٹ انڈیز کی پے درپے دو کٹیں گر گئیں، سیمیولز ستائیس اور رام دین بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ کرس گیل نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف تینتیس گیندوں پر اکسٹھ رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، انہوں نے آٹھ چھکے اور دو چوکے لگائے لیکن ملن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔کالی آندھی دو سو پچاس پر رک گئی اور یوں کیویز نے میچ ایک سو تینتالیس رنز سے جیت کر آک لینڈ کا ٹکٹ کٹا لیا جہاں ان کا مقابلہ ایک اور فیورٹ جنوبی افریقہ سے منگل کو ہوگا