ورلڈ کپ مقابلوں کے کوارٹر فائنلز اختتام پذیر ہو گئے

کرکٹ کا عالمی میلہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہے،چاروں سیمی فائنلسٹ سامنے بآ چکے ہیں ،آخری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اسی طرح شکست دی جس طرح آسٹریلیا نے پاکستان بھارت نے بنگلہ دیش یا پھر جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرایا تھا،یک طرفہ کوارٹر فائنلز کے بعدشائقین کرکٹ یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا سیمی فائنلز بھی اسی یک طرفہ انداز میں کھیلے جائینگے یا سنسنی کا کوئی امکان ہے ،اس سوال کا جواب ملے گا پہلے منگل اور پھر جمعرات کو،،منگل کو آک لینڈ میں کیویز کا مقابلہ ان فارم پروٹیز سے ہوگا،دوسرا سیمی فائںل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جمعرات کو کھیلا جائے گا