شاہد آفریدی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر قوم نے سکھ کا سانس لیا

سڈنی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ورلڈ ٹی ٹونئٹی کیلئے اب بہت تیاری کرنا ہوگی، صرف پاکستان کرکٹ کو دیکھیں گے تو زیادتی ہوگی، ہمیں ڈومسیٹک کرکٹ کو تگڑا کرنا پڑے گا، ڈومسٹک کرکٹ میں ٹورنامنٹ آرگنائز کرنا پڑیں گے اس سے ہماری بنیاد مضبوط ہو گی۔ ایک سسٹم ڈومیسٹک کرکٹ بنایا جائے اور اسے دو سے تین سال تک نہ بدلہ جائے شاہد آفریدی میڈیا پر بھی برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ سے منفی رول ادا کیا، ریٹنگ اور ایڈز کا نہ سوچیں بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریںشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں خامیوں کے حوالے سے تنقید جائز ہے، لیکن پرسنل چیزوں کو سامنے لے کر آنا زیادتی ہے