ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن بنے گا انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرے گا : عمران خان

بنوں کے علاقےبکا خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن بنے گا انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرے گا ،پہلی دفعہ معلوم ہوگا کہ کون مجرم ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کی،عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے حکومت نے کرپشن کو کم کیا،،خیبر پی کےحکومت تعلیم پر سب سے ذیادہ پیسے خرچ کررہی ہے،عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست پر نوجوان مایوس ہیں مصباح الحق اور محمد عرفان نے اس عمر میں کھیلنا شروع کیا جو ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمیں نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں کھیلوں کاایسانظام لیکر آئنگے کہ کوئی پاکستان کوشکست نہیں دے سکے گا