جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارا نہیں پوری قوم کا مطالبہ تھا: شاہ محمود قریشی

ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تمام تر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی جرگے نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ قانون ہاتھ میں لے کر عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔