اسحاق ڈارنےجوڈیشل کمیشن کے قیام اورمذاکراتی عمل میں کرداراداکرنے پر سراج الحق کا شکریہ اداکیا

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈاراورسراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک گفتگوہوئی،اسحاق ڈارنے حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام اورمذاکراتی عمل میں کرداراداکرنے پرسیاسی جرگے کے کردارکی تعریف کی، اسحاق ڈارنے سراج الحق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جرگے کے کردارادا کرنے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پراتفاق رائے پیداہوا جبکہ امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پردونوں جماعتوں نے مثبت رویہ اپنایا، جس کے باعث معاملات طے ہوئے۔