کراچی میں الیکشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے: سراج الحق

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہر میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا ،کراچی میں الیکشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے،انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے اہم حقائق بے نقاب ہوئے،آپریشن کے دوران نیٹو کا اسلحہ ملنا سوالیہ نشان ہے،امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مکمل اقدامات کی ضرورت ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئیند بات ہے،کمیشن قائم ہونا جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے-