درخت لگانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا توآئندہ نسلیں خطرے میں ہوں گی:نوازشریف
جنگلات کے عالمی دن پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا اعادہ کیا ہے۔ درخت لگانا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے عمل میں مصروف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی پیرس معاہدےکی توثیق کرچکا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہی ہماری نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے آپریشن گرین پاکستان پروگرام کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے لڑنے کا اعادہ کیا ہے۔ درخت لگانے اور ان کے تحفظ کا چیلنجر کسی بھی قیمت میں پورا کریں گے۔