دنیا کے مہنگے ترین ہیروں میں سے ایک ’’ پنک سٹار‘‘ کو نیلامی سے قبل لندن میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا
نیلامی سے قبل لندن میں اس ’’انسٹھ اعشاریہ چھ ‘‘ قیراط کے نایاب گلابی ہیرے کی نمائش جاری ہے، دی پنک سٹار نامی یہ گلابی ہیرا دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے ، ایک اندازے کے مطابق اس ہیرے کی بولی ساٹھ ملین ڈالر تک لگ سکتی ہے لیکن اسے صرف پیسے پورے پیسے ادا کرنے والے شخص کے ہی حوالے کیا جائے گا،نومبر دو ہزار تیرہ میں بھی اس ہیرے کی ریکارڈ تراسی ملین ڈالر کی بولی لگی تھی تاہم اس کا خریدار رقم ادا نہیں کر سکا تھا