وفاق نے سندھ میں پانی کا مسئلہ پیدا کر دیا،صوبے کے لیے پانی کا پچاس فیصد کوٹہ کم کیا گیا,وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے میں پانی کے بحران کے معاملے پر وفاقی حکومت سے نالاں ہو گئے، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو صوبے میں پانی کے بحران کا ذمہ دار قراردےدیا،بولے کہ وفاقی اداروں پر بھروسہ نہیں، مرکزی حکومت نے سندھ میں پانی کابحران پیدا کیا، بد انتظامی کی انتہا تو یہ ہے کہ منگلا اور تربیلا ڈیم کو بھی خالی کر دیا گیا، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پانی کے دو بڑے ذخائر ڈیڈ لیول پر آگئے,مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی جمع کرنےکی حکمت عملی درست نہیں تھی،سندھ کے لیے پانی کا پچاس فیصد کوٹہ کم کیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیم کا انتظام سندھ اور بلوچستان کےحوالےکیاجائے کیونکہ اس سے چھوٹے صوبوں میں اعتماد پیدا ہوگا،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی منصوبوں میں بھی سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی، پاور پلانٹ لگانے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،سندھ حکومت وزارت پانی و بجلی کوتوجہ دلاتی رہی اور متعدد خط بھی لکھے گئے