میں لوگوں سےمعذرت کرتی ہوں، اورمیں نیک نیتی سےسوالات کا جواب دوں گی,جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گن
جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گن نے پورے ملک سے معذرت کر لی ، کرپشن کے بڑے اسکینڈل سے پارک گن کا نام جڑنے کے بعد انھیں دس مارچ کو اپنے منصب سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے براہ راست عوام سے کوئی بات کی، پینسٹھ سالہ پارک گن جنوبی کوریا کی پہلی ایسی جمہوری منتخب صدر تھیں جنہیں پارلیمان کے مواخذے اور پھر عدالت عظمیٰ کی جانب سے برطرف کیا گیا ، ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے اپنی ایک دوست کے ساتھ مل کرملک کے بڑے کاروباری شعبوں پر دباؤ ڈال کر کرپشن کی