اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس کا چھیاسٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
تفصیلی فیصلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی, ایسے شواہد پیش نہیں کئے جس سے ملزمان قصوروار ثابت ہوں, الزامات ثابت نہ ہونے پر ملزمان کو شک کا فائدہ دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ایسی کوئی ریکوری نہیں کی جس سے جرم ثابت ہو۔ ملزمان کیخلاف کمیشن وصولی کے ثبوت بھی نہیں دیے گئے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرائے پر حاصل کی گئی عمارتوں کے مالکان سے کمیشن وصولی ثابت نہیں ہوئی, سعودی عرب سے پاکستان غیرقانونی رقم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ یہ بھی ثابت نہیں ہوا کہ ملزمان نے اپنے اثاثے غیر قانونی ذرائع یا سعودی عرب سے حاصل کی گئی رقم سے بنائے