کراچی میں بدامنی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
کراچی میں بدامنی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، شہر قائد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی رینجرز نے ناکام بنائی ،،سندھ رینجرز نے انٹلی جنس کی بنیاد پر بڑی کارروائی کی، ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع ملی کہ ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے محمد انور کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنے زیرنگرانی گوایش ایڈونچر پارک میں اسلحہ چھپایا ہوا ہے، جس پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا، اور پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور باردو برآمد کر لیا گیا،اسلحے میں ایک عدد ایل ایم جی، 16 ایس ایم جیز، 2 رپیٹر، 6 سیون ایم ایم رائفل ، 3 دوسوتئیس بور رائفلز ، 2 ایم سولہ، 1 ایم پی فائیو، 1 پش پشا، 1 تیس بور پستول، 4 ہینڈگرینیڈ، 10 بال بم، 1 ایک ٹیلی اسکوپ سائٹ، 20 ہزار 300 راؤنڈز، ایس ایم جیز، 540 راؤنڈز جی تھری، 135 راؤنڈ ٹرپل ٹو بور، 62 راؤنڈز رپیٹر، 80 راؤنڈ ایل ایم جی، 96 راؤنڈ نائن ایم ایم پستول، 240 راؤنڈ دوسو تئس بور، 50 راؤنڈ چوالیس بور، 50 راؤنڈ تیس بور پستول شامل ہیں، شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے اسلحہ جمع کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کیخلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی ،سندھ رینجز اس سے قبل بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے کئی بار اسلحے کے بڑے ذخیرے برآمد کر چکی ہے،، جو بڑی تباہی کیلئے استعمال ہونے تھے