چین کا ایک انچ بھی حصہ علیحدہ کرنا ناممکن ہے۔چین اپنے راستے پرآگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا ,چینی صدرچینی شی جن پنگ

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل پیپلزکانگریس کے سالانہ اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے چینی صدرچینی شی جن پنگ نے ملک کوتقسیم کرنے کی کشی بھی کوشش کے خلاف خبردارکیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کہ چین کا ایک انچ حصہ بھی علیحدہ کرنا ناممکن ہے۔چین اپنے راستے پرآگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔صرف سوشلزم نظام ہی چین کا تحفظ کرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی نظرمیں عوام اصل ہیرو ہیں۔تمام سیاستدانوں کولوگوں کے مفاد کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔چینی صدرکا کہنا تھا کہ ان کا ملک مضبوط ہوگا۔چین اپنی ترقی باقی دنیا کی قیمت پرنہیں کرے گا۔خیال رہے کہ چینی صدرکا بیان امریکا کی جانب سے اپنے اعلیٰ حکام کو تائیوان کے دورے کی اجازت دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں تائیوان کی علیحدگی اور چین کو منقسم کرنے کے خلاف متنبہ کیا