آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباداور راولپنڈی سمیت لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سکھر، لاڑکانہ، ہزارہ، ڈی آئی خان، پشاور، ڈی جی خان، اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہاہے۔