تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم عروج پر پہنچ گئی
عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے ساتھ تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین آج ایک روزہ دورے پر گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ جہاں 9 مقامات پرممبر سازی کیمپوں کا وزٹ کرینگے۔ عمران خان دوپہر2 بجے گوجرانوالہ پہنچیں گے۔
کپتان کےممبر سازی کیمپوں کےدوروں کا آغاز کامونکی سےہو گاجبکہ اختتام لدھے والا کے مقام پر کریں گے۔عمران خان دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس سے قبل عمران خان رکنیت سازی مہم کے سلسلےمیں گجرات، جہلم، کراچی کےدورے بھی کر چکے ہیں۔