،ایکشن اورتھرل سےبھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’ دی لاسٹ مین‘کاٹریلرجاری کردیا گیا ہے
روڈریگو ایچ ولاکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی کے گرد گھوم رہی ہے، جو ذہنی بیماری میں مبتلا ہوکر یہ سمجھتا ہے کہ قیامت قریب ہے،، یہ سوچ است زندگی کی رعنائیوں سے دور لے جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہیڈن کرسٹینسن، ہاروے کیٹل، مارکو لیونارڈی، جسٹن کیلے اور کرسٹو جے سوارٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اب یہ فوجی اس بیماری پر کیسے قابو پائےگا یہ سب کچھ فلم کو دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا جو رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔